شمالی بھارت

زمین کی تقسیم،گھر والوں نے معمر خاتون کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں ایک بیٹے اور بہو نے زمین کے تنازعہ پر اپنی بزرگ ماں کو لاٹھیوں سے پیٹ کر قتل کردیا۔

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں ایک بیٹے اور بہو نے زمین کے تنازعہ پر اپنی بزرگ ماں کو لاٹھیوں سے پیٹ کر قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

پولیس ذرائع کے مطابق کھرولی گاؤں میں رہنے والی ایک بزرگ خاتون سکھ دیوی بگھیل کل اپنے گھر میں بیٹھی تھی تبھی حصے کی تقسیم پر اس خاتون کی اپنے چھوٹے بیٹے کالی چرن، بہو لیلا دیوی اور پوتے مکیش سے کہا سنی ہوگئی۔

سبھی نے سکھ دیوی کی لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے بے دردی سے پٹائی کی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے بزرگ سکھ دیوی کے بڑے بیٹے کلیان کو اطلاع دی۔ ماں کو مردہ دیکھ کر تمام ملزمین موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کر کے آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

باراسون تھانہ انچارج کوشلندر سنگھ گرجر نے بتایا کہ بزرگ خاتون سکھ دیوی اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ رہتی تھی لیکن دو دن قبل چھوٹا بیٹا کالی چرن زبردستی ماں کو اپنے گھر لے آیا تھا اور حصے کی تقسیم کا مطالبہ کرنے لگا۔ اسی تنازعہ میں ملزمین نے خاتون کی بے دردی سے پٹائی کی۔