حیدرآباد

حیدرآباد کے 3950 افراد کو ایک لاکھ روپے امدادی رقم کی تقسیم

سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود سید عمر جلیل اور منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تلنگانہ کانتی ویزلی‘ جوائنٹ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود شیخ لیاقت حسین نے نمائش میدان نامپلی کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد: صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تلنگانہ محمد امتیاز اسحاق نے کہا کہ 16 اگست کو نمائش میدان میں شہر حیدرآباد کے 3950 افراد کو ایک ایک لاکھ روپے سبسیڈی رقم دی جارہی ہے۔ ماباقی 6050 افراد جن کا تعلق اضلاع کے اسمبلی حلقوں سے ہے کو دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
"اظہار رائے کی آزادی کا مطلب دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں”: جسٹس راما سبرامنین
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

 چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے 10 ہزار افراد کو ایک لاکھ روپے سبسیڈی پر رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تلنگانہ محمد امتیاز اسحاق نے سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود سید عمر جلیل اور منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تلنگانہ کانتی ویزلی‘ جوائنٹ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود شیخ لیاقت حسین نے نمائش میدان نامپلی کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

محمد امتیاز اسحاق نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزراء محمد محمود علی‘ کے ایشور‘ ایم آئی ایم رکن ا سمبلی اکبر الدین اویسی کے علاوہ دیگر شرکت کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و ہ بہبود کے لئے کئی اسکیمات کا آغاز کیا گیا ہے جس میں شادی مبارک‘ پنشن اوورسیز اسکالرشپ اور دیگر اسکیمات شامل ہیں۔