حیدرآباد

سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم

اہلِ خیر حضرات کے مالی تعاون اور پاکیزہ مال کی بدولت یہ سلسلہ جاری ہے، تاکہ مستحق خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔

حیدرآباد: سادات بیت المال فاؤنڈیشن اینڈ سوسائٹی (قائم شدہ 2013ء) کی جانب سے فروری 2025ء میں مستحق سادات کرام میں راشن کی تقسیم عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

اہلِ خیر حضرات کے مالی تعاون اور پاکیزہ مال کی بدولت یہ سلسلہ جاری ہے، تاکہ مستحق خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔

اس موقع پر معروف علمائے کرام اور معزز شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں مولانا مفتی حافظ و قاری سید صغیر احمد نقشبندی مجددی قادری (شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ)، مولانا مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نقشبندی (معتمد عمومی مفتی محمد رحیم الدین میموریل سوسائٹی)، مولانا حافظ و قاری سید عبد الرحمن (فاضل جامعہ نظامیہ و بانی سادات بیت المال)، جناب حبیب ابوبکر الحسین، جناب محمد سراج الرحمن نقشبندی، ڈاکٹر سید رحمت اللہ قادری اور ڈاکٹر سید فضل الدین شامل تھے۔

تقریب کے دوران علمائے کرام نے سادات بیت المال کی خدمات کو سراہا اور اہلِ خیر حضرات سے اس کارِ خیر میں تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔