جرائم و حادثات
تلنگانہ میں بی آر ایس کونسلر کے شوہر کا چاقو کے وار سے قتل
بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) سے تعلق رکھنے والے کونسلر کے شوہر کا منگل کو دن دیہاڑے تلنگانہ کے جگتیال کے کورتلا قصبہ میں قتل کردیا گیا۔
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) سے تعلق رکھنے والے کونسلر کے شوہر کا منگل کو دن دیہاڑے تلنگانہ کے جگتیال کے کورتلا قصبہ میں قتل کردیا گیا۔
دو نامعلوم افراد نے پی لکشمی راجم (48) پر اس وقت چاقوؤں سے حملہ کیا جب وہ سڑک کے کنارے ایک ہوٹل کے سامنے کھڑے تھے۔ وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے اور اسے کریم نگر کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔
پولیس کے مطابق لکشمی راجم صبح ایک ہوٹل میں چائے پی رہے تھے کہ چاقو سے مسلح دو افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملہ آور بائک پر فرار ہو گئے۔
زخمی لکشمی راجم کو کریم نگر کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ وہ قتل کے پیچھے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔