تلنگانہ

سیول سرویسس امتحانات کے امیدواروں میں ایک لاکھ روپے کی تقسیم (ویڈیو)

ریونت ریڈی نے کہا کہ نوجوانوں کی امنگوں اور توقعات کو پورا کرنے کے لئے تلنگانہ کو علیحدہ ریاست کا درجہ حاصل ہوا، خاص طور پر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فرہم کرتے ہوئے انہیں ریاست کی ترقی میں حصہ دار بنانے کے لئے کئی دہائیوں پر مشتمل تحریک چلائی گئی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ نوجوانوں کی امنگوں اور توقعات کو پورا کرنے کے لئے تلنگانہ کو علیحدہ ریاست کا درجہ حاصل ہوا، خاص طور پر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فرہم کرتے ہوئے انہیں ریاست کی ترقی میں حصہ دار بنانے کے لئے کئی دہائیوں پر مشتمل تحریک چلائی گئی۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

چیف منسٹر نے کہا پچھلے دس سالوں میں نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے بے روزگار نوجوانوں کو جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا‘ ان مشکل حالات میں عوامی حکومت نے اقتدار سنبھالا۔ میری حکومت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تلنگانہ سے سیول سرویسس کے امتحانات میں زیادہ سے زیادہ امیدواروں کا انتخاب عمل میں آئے۔ سیول سرویسس امتحانات میں بہار کے طلبہ کی بڑی تعداد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر ر ہی ہے۔

ہماری حکومت بھی چاہتی ہے کہ تلنگانہ کے نوجوان سیول سرویسس میں بہترین مظاہرہ کریں اور ملک میں نظم و نسق چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اسی لئے تلنگانہ حکومت۔ راجیو سیولز ابھئے ہستم کے ذریعہ سیول سرویسس امتحانات کی تیاری کر رہے امیدواروں کو ایک ایک لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا یہ مالی مدد اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہے کہ تلنگانہ کے نوجوان بڑی تعداد میں اس سخت امتحان میں کامیابی حاصل کریں۔ چیف منسٹر نے کہا امیدواروں کو حکومت کی مالی امداد کو ایک حوصلہ افزائی کے طور پر سمجھنا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی اسے حاصل ہوگی جو عزم کے ساتھ محنت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا انہیں امید ہے کہ ہر امیدوار انٹرویو میں شرکت کرے گا اورسیول سرویسس کے امتحان میں منتخب ہوگا۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے سال میں مختلف سرکاری محکموں میں 55143 جائیدادوں پر تقررت عمل میں لائے ہیں اور یہ ملک بھر میں بے مثال کارنامہ ہے۔ تلنگانہ ملک کیلئے ایک ماڈل ریاست بن گئی ہے۔

چیف منسٹر نے کہا گزشتہ 14 سالوں سے گروپI کے امتحانات منعقد نہیں ہوئے۔ لیکن عوامی حکومت نے تمام رکاوٹوں اور سازشوں کو عبور کرتے ہوئے 563 جائیدادوں کو پر کرنے کے لئے گروپ I کے امتحانات منعقد کئے گئے گروپ I کی جائیدادوں پر بھرتی کا عمل 31 مارچ تک مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا ہماری حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کو ترجیح دے رہی ہے۔جاب کیلنڈر کے مطابق تقررات کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حکومت، سیول سروسس کی تیاری کر رہے امیدواروں کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کرنے کیلئے تیار ہے۔ چیف منسٹر نے کہا ہم اس مقام تک پہنچنے کی خواہش رکھتے ہیں جہاں ہم فخر سے کہہ سکیں کہ ملک میں سیول سرویسس کے لئے منتخب ہونے والے امیدواروں کی تعداد تلنگانہ میں سب سے زیادہ ہے۔