تلنگانہ

نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

کلکٹر نے محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں اور اساتذہ کو آپسی تعاون کے ذریعے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کا مشورہ دیا۔ قبل ازیں طلباء نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے جو حاضرین کے لیے باعثِ مسرت ثابت ہوئے۔ کلکٹر نے پروگرام کے اختتام پر این سی سی عہدیداروں کو تحائف پیش کئے۔

نرمل: جمعہ کے دن ضلع محکمہ تعلیمات کے زیر اہتمام ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح سینٹ تھامس ہائی اسکول میں ضلع کلکٹر محترمہ ابھیلاشا ابھینو نے لائبریری چیئرمین سید ارجمند علی اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ شمع روشن کرکے کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے مامڑا منڈل کے پونکل گورنمنٹ ہائی اسکول کے این سی سی طلباء کی سلامی بھی لی۔

متعلقہ خبریں
ڈرائیور کی ’اوقات‘ پوچھنے پر چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے کلکٹر کا تبادلہ کردیا (ویڈیو)
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل: ڈاکٹر ساجد معراج کو ڈی سی سی صدر کی جانب سے پرتپاک تہنیت
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ
آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کو تحفظات کا مطالبہ،  کانگریس اقلیتی قائدین و فد کی بی سی ڈی کمیشن سے نمائندگی

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے کہاکہ انسپائر اور سائنسی نمائشوں کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں سوال پوچھنے، سیکھنے کی جستجو، مشاہدہ اور تحقیق کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ دو روزہ ایگزیبیشن طلبہ کو سائنسی اختراعات میں حصہ لینے کی ترغیب دے گا۔

کلکٹر نے اساتذہ کو طلباء میں تخلیقی سوچ پیدا کرنے کا مشورہ دیا اور امید ظاہر کی کہ اس ایگزیبیشن سے بہترین ماڈلز ریاستی سطح کے لیے منتخب ہوں گے۔ اس ایگزیبیشن میں ضلع بھر کے سرکاری اور خانگی اسکولوں کے تقریباً 800 طلباء نے اپنے سائنسی ماڈلز کا مظاہرہ کیا۔

 کلکٹر نے محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں اور اساتذہ کو آپسی تعاون کے ذریعے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کا مشورہ دیا۔ قبل ازیں طلباء نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے جو حاضرین کے لیے باعثِ مسرت ثابت ہوئے۔ کلکٹر نے پروگرام کے اختتام پر این سی سی عہدیداروں کو تحائف پیش کئے۔

لائبریری چیئرمین سید ارجمند علی نے طلباء کو سائنسی سوچ کو فروغ دینے اور اساتذہ کو طلبہ میں سائنسی مزاج بیدار کرنے کی تلقین کی۔ بعد ازاں کلکٹر، لائبریری چیئرمین، اور کونسلر عمران اللہ خان نے ایگزیبیشن میں پیش کردہ ماڈلز کا معائنہ کیا اور طلباء سے ان کے ماڈلز کی تفصیلات معلوم کیں۔

اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر پی راما راؤ، تحصیلدار راجو، اے سی جی ای پدما، ایس او سلومی کرونا، محکمہ تعلیمات کے افسران، اساتذہ تنظیموں کے قائدین، اساتذہ، طلباء اور دیگر معززین نے شرکت کی۔