ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوب نگر آر۔ اِندرا نے لیا جائزہ
اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گی۔ضلع کلکٹر نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔ آر۔ اِندرا نے کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود میں انہیں تیسری مرتبہ ضلع عہدیدار کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
محبوب: ضلع بی سی ڈیولیپمنٹ آفیسر، محبوب نگر ، محترمہ آر۔ اِندرا نے جمعرات کو ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوبنگر ، عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کلکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ اقلیتی بہبود کی ذمہ داری کو پابندی کے ساتھ ادا کریں گی۔
اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گی۔ضلع کلکٹر نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔ آر۔ اِندرا نے کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود میں انہیں تیسری مرتبہ ضلع عہدیدار کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اس سے قبل دو مرتبہ آر۔ اِندرا نے بحیثیت ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوبنگر بحسن خوبی خدمات انجام دئے ہیں۔ اردو آفیسر و کارگزار ڈسٹرک مینارٹیز ویلفیر آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق نے نو منتخب ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوبنگر ، آر۔ اِندرا کا استقبال کرتے ہوئے ملازمین کا تعارف کروایا ،بعد ازاں محکمہ کی مختلف شاخوں اور اسکیمات کی تفصیلات کا خاکہ پیش کیا۔
ڈاکٹر منیب آفاق نے کہا کہ جی۔ شنکرا چاری نے چودہ مہینے بحیثیت ضلع عہدیدار اقلیتی بہبود خدمات انجام دیتے ہوئے وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوئے ہیں۔انہوں نے محکمہ کے لیے بہترین خدمات انجام دئے ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آگے کہا کہ آر۔ اِندرا ایک محنتی اور اقلیت دوست آفیسر ہیں ۔
ان کی صدارت میں ضلع اقلیتی بہبود ترقی کی طرف رواں دواں رہے گا۔اس موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود کے ملازمین سینیر اسسٹنٹ موگلیّا، جونیر اسسٹنٹ شہنواز بیگم، عرفان حسین اور محمد عبدالکریم نے ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوبنگر ، آر۔ اِندرا کی تہنیت کرتے ہوئے دفتری امور میں تعاون کا تیقن دیا۔