گھریلو ملازمہ رینا دیوی کی گھنونی حرکت: کھانے میں ملایا کرتی تھی پیشاب، خفیہ کیمرے نے کیا راز فاش

غازی آباد، اتر پردیش سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، رینا دیوی کو اس الزام میں گرفتا کیا گیا ہے کہ وہ جس گھر میں کام کرتی تھی اس گھر کے افراد کے کھانے میں اپنا پیشاب ملایا کرتی تھی۔ رینا دیوی اس گھر میں پچھلے آٹھ سال سے کام کرتی تھی اور گھر کے افراد کو اس پر مکمل اعتماد تھا۔
یہ چونکا دینے والا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گھر کے افراد نے کچھ اشیاء کے غائب ہو نے کے شک پر باورچی خانے میں ایک کیمرا لگایا۔ لیکن انہیں ایسی ویڈیوز ملیں جن میں رینا ایک پیالے میں پیشاب کرنے کے بعد آٹے میں اور دیگر پکوان میں ملاتی نظر آئی۔ جسے دیکھنے کے بعد گھر کے افراد دنگ رہ گئے۔
کچھ مہینوں سے، گھر کے افراد اکثر بیمار ہورہے تھے اور ان کو بار بار ہسپتال جانا پڑ رہا تھا، جہاں انہیں پتا چلا کہ سب کو جگر کا انفیکشن ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں اچھی صفائی اور صحت مند کھانا کھانے کی ہدایت دی تھی، مگر وہ اپنی صحت کی خراب حالت کی اصل وجہ معلوم نہیں کر پا رہے تھے جب تک کہ ویڈیو کے ذریعے ان کو اصلیت معلوم ہوئی۔
پولیس نے رینا دیوی کو گرفتار کر لیا ہے، اور گھر کے افراد اس واقعے سے گہرے صدمے میں ہیں۔ یہ واقعہ ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہمیں اپنے کھانے اور ان لوگوں پر نظر رکھنی چاہیے جو اسے تیار کرتے ہیں۔