کیا واقعی ہماری آنکھوں میں انگلیاں ہیں؟ ہزار گنا زوم کرنے پر آنکھ کا حیرت انگیز منظر (ویڈیو)
یہ ویڈیو دراصل ایک آپٹومیٹرسٹ (آنکھوں کے ماہر) نے معمول کے معائنے کے دوران ریکارڈ کیا تھا، جس میں آنکھ کے کارنیا (Cornea) کا نہایت قریب سے منظر دکھایا گیا ہے۔
نئی دہلی: دنیا کی تیز رفتاری کے ساتھ سوشل میڈیا پر آئے دن نت نئی اور دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک ایسا ہی ویڈیو منظرِ عام پر آیا ہے، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اس ویڈیو میں انسانی آنکھ کو ہزار (1000) گنا زوم کر کے دکھایا گیا ہے، جس کا منظر دیکھنے والوں کو حیران کر رہا ہے۔
یہ ویڈیو دراصل ایک آپٹومیٹرسٹ (آنکھوں کے ماہر) نے معمول کے معائنے کے دوران ریکارڈ کیا تھا، جس میں آنکھ کے کارنیا (Cornea) کا نہایت قریب سے منظر دکھایا گیا ہے۔ زوم کرنے پر آنکھ کے اندر موجود باریک ساختیں ایسی دکھائی دیتی ہیں جیسے انسانی ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں ہوں۔ اس غیر معمولی منظر نے دیکھنے والوں کو ششدر کر دیا۔
یہ دلچسپ ویڈیو انسٹاگرام پر @technology نامی پیج سے شیئر کیا گیا، جسے اب تک ایک لاکھ اکتیس ہزار سے زائد افراد لائک کر چکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ویڈیو پر نیٹیزنز نے حیرت انگیز تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ تو بالکل انسانی انگلیوں جیسا لگ رہا ہے”، جبکہ ایک اور نے مزاحیہ انداز میں کہا، "کیا واقعی ہماری آنکھوں میں انگلیاں ہیں؟” کچھ صارفین نے اعتراف کیا کہ یہ منظر دیکھ کر وہ تھوڑے بے چین ہوئے، مگر اس کی خوبصورتی اور پیچیدگی نے انہیں مسحور کر دیا۔
ماہرین کے مطابق، زوم کرنے کے بعد جو انگلیوں جیسی ساختیں نظر آتی ہیں وہ دراصل کارنیا کی خلیات اور باریک اعصاب ہیں، جو آنکھ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔