مہاراشٹرا

تُنیشا خودکشی کیس‘ شیزان خان 14 دن کی عدالتی تحویل میں

ٹی وی سیرئیل ”علی بابا: داستانِ کابل“ میں کام کررہی 21 سالہ تُنیشا شرما نے 25 دسمبر کو وسئی کے قریب شو کے سیٹ پر واش روم میں پھانسی لے لی تھی۔

پال گھر: مہاراشٹرا کے ضلع پال گھر کی عدالت نے ہفتہ کے دن شیزان خان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اسے ساتھی اداکارہ تُنیشا شرما کو خودکشی کے لئے مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 شیزان کو پولیس تحویل ختم ہونے پر وسکیو مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جمعہ کے دن اس کی پولیس تحویل ایک دن کے لئے بڑھائی گئی تھی۔ ٹی وی سیرئیل ”علی بابا: داستانِ کابل“ میں کام کررہی 21 سالہ تُنیشا شرما نے 25 دسمبر کو وسئی کے قریب شو کے سیٹ پر واش روم میں پھانسی لے لی تھی۔

اس کا ماں الزام ہے کہ شیزان نے تنیشا کو دھوکہ دیا۔ اس نے ٹی وی شو کے سیٹ پر تنیشا کو تھپڑ بھی مارا تھا۔ وہ اسے اردو سکھارہا تھا اور چاہتا تھا کہ وہ حجاب پہنے۔

a3w
a3w