تلنگانہ

حائیڈرا کے نام پر 20 لاکھ روپئے کا مطالبہ کرنے والا ڈاکٹر گرفتار

سنہا نے پراجکٹ کے مالک راجندر سے یہ کہتے ہوئے 20 لاکھ روئے کا مطالبہ کیا کہ وہ وہائیڈرا سے بغیر پریشیانی کے ایم سی او، آر ایل ایل پی پراجکٹ کو دیکھیں گے اور وہ کمشنر رنگا ناتھ مشرا سے بات کریں گے۔

سنگاریڈی: حائیڈرا کے نام پر 20 لاکھ روپئے کا مطالبہ کرنے والا فزیوتھراپی ڈاکٹر بندلا ودلپ سنہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سنہا نے پراجکٹ کے مالک راجندر سے یہ کہتے ہوئے 20 لاکھ روئے کا مطالبہ کیا کہ وہ وحائیڈرا سے بغیر پریشیانی کے ایم سی او، آر ایل ایل پی پراجکٹ کو دیکھیں گے اور وہ کمشنر رنگا ناتھ مشرا سے بات کریں گے۔ راجندر نے پولیس سے شکایت کی اور سنگاریڈی پولیس نے سنہا کو گرفتا رکرلیا۔

متعلقہ خبریں
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

پولیس سنہا پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ واضح رہے کہ ضلع کے ایس پی چنوری روپیش نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی حائیڈرا کے نام پر غیر قانونی کام کرتا ہے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ اگر ایسے واقعات ہوتے ہیں تو لوگوں کو پولیس کو فوری اطلاع دینی چاہئے۔