سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویلنٹائن ڈے پر گائے کی پوجا کی جائے: بی جے پی وزیر

یوپی کے وزیر افزائش مویشیاں (انیمل ہسبنڈری) دھرم پال سنگھ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے (یوم ِ عاشقاں پر گائے کی پوجا کریں۔

لکھنو۔: یوپی کے وزیر افزائش مویشیاں (انیمل ہسبنڈری) دھرم پال سنگھ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے (یوم ِ عاشقاں پر گائے کی پوجا کریں۔

متعلقہ خبریں
یوپی کے وزیر قصوروار قرار ایک سال کی جیل

انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے‘ گایوں کو ”گڑ اور روٹی“ کھلاتے ہوئے منانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو گایوں کا آشیرواد(ان کے سر اور گردن کو چھوکر) لینا چاہئے۔ چند دن قبل مرکزی حکومت کا انیمل ہسبنڈری بورڈ آف انڈیا 14 فروری کو کاؤ ہگ ڈے (گایوں کو گلے لگانے کا دن) منانے کی اپیل واپس لے چکا ہے۔

سخت تنقید کی وجہ سے بورڈ کو اپیل واپس لینی پڑی۔ ہندو کارکن‘ ویلنٹائن ڈے کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ وہ اسے مغربی رسم مانتے ہیں جو ہندوستانی کلچر پر ان کے بقول حملہ آور ہے۔

a3w
a3w