آندھراپردیش

آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کی آسٹریلیا میں موت

آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کی آسٹریلیا میں موت ہوگئی۔مہلوک ڈاکٹر کی شناخت ضلع کرشنا کی رہنے والی ایم اجول کے طور پر کی گئی ہے جو پی جی میڈیکل کورس کیلئے آسٹریلیا گئی تھی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کی آسٹریلیا میں موت ہوگئی۔مہلوک ڈاکٹر کی شناخت ضلع کرشنا کی رہنے والی ایم اجول کے طور پر کی گئی ہے جو پی جی میڈیکل کورس کیلئے آسٹریلیا گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ تفریح کیلئے ٹریکنگ پر گئی تھی تاہم اتفاقی طورپر اس کی موت ہوگئی۔اس نے بانڈ یونیورسٹی، گولڈ کیسل، آسٹریلیا سے ایم بی بی ایس مکمل کیاتھا۔

فی الحال رائل برسبین خواتین کے اسپتال میں کام کر رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس مہینے کی 2 تاریخ کووہ جو اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح کے مقصد سے ٹریکنگ کے لیے گئی تھی تاہم ٹریکنگ کے دوران غلطی سے پھسل کر کھائی میں گر نے سے اس کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ سے اس کے والدین اور رشتہ داروں میں غم کی لہر دوڑگئی۔