کھیل

دوسرا ٹسٹ: انڈیا نے بنگلہ دیش کو 227 رن پر آل آؤٹ کردیا

بنگلہ دیش دوسرے سیشن میں جارحانہ بلے بازی کے ارادے سے میدان میں آیا لیکن لنچ کے بعد پہلی ہی گیند پر کپتان شکیب الحسن (16) چیتشور پجارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ڈھاکہ: امیش یادو (25/4) اور روی چندرن اشون (4/71) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جمعرات کو 227 رن پر آؤٹ کر دیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسان آغاز کیا اور پہلے سیشن میں دو وکٹ گنوانے کے باوجود 82 رن بنالئے۔ بنگلہ دیش دوسرے سیشن میں جارحانہ بلے بازی کے ارادے سے میدان میں آیا لیکن لنچ کے بعد پہلی ہی گیند پر کپتان شکیب الحسن (16) چیتشور پجارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

شکیب کے بعد مشفق الرحیم (26) اور لٹن داس (25) بھی جلدی ہی پویلین لوٹ گئے، حالانکہ مومن الحق نے بنگلہ دیشی اننگز کو سنبھالا۔ مومن نے 84 رن کی اننگز کھیلتے ہوئے مہدی حسن معراج (15) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 41 رن کی شراکت کی۔ مومن نے 157 گیندوں کی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

دن کا کھیل ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل بنگلہ دیش نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 213 رن بنائے تھے لیکن آخری پانچ وکٹ محض 14 رنز کے وقفے پر گنوانے کے بعد ٹیم 227 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ہندوستان کی جانب سے امیش یادو اور روی چندرن اشون نے چار چار وکٹ حاصل کئے جبکہ 12 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے جے دو انادکٹ نے دو وکٹ حاصل کئے۔

a3w
a3w