آندھراپردیش

چندرابابو کوبینائی کا مسئلہ، موتیابند کی سرجری کی ضرورت

سرکاری اسپتال کے سیول سرجن ماہر بی سرینواس راؤ نے چندرا بابو کا معائنہ کیا اور جیل حکام کو رپورٹ دی۔ چندرا بابو نے کہا کہ ان کی دائیں آنکھ میں موتیا ہے اور اسے سرجری کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں راجہ مہندراورم کی جیل میں محروس تلگودیشم پارٹی کے قومی سربراہ واے پی کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کو بینائی کا مسئلہ درپیش ہے۔سرکاری اسپتال کے ماہر امراض چشم نے تصدیق کی ہے کہ انہیں اپنی دائیں آنکھ میں موتیا بند کی سرجری کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
تروپتی لڈو کی تیاری، جانوروں کی چربی کا استعمال: چندرا بابو نائیڈو کا الزام

 سرکاری اسپتال کے سیول سرجن ماہر بی سرینواس راؤ نے چندرا بابو کا معائنہ کیا اور جیل حکام کو رپورٹ دی۔ چندرا بابو نے کہا کہ ان کی دائیں آنکھ میں موتیا ہے اور اسے سرجری کی ضرورت ہے۔

 حیدرآباد میں ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں نے ایک حالیہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ چندرابابو کو اپنی دائیں آنکھ میں موتیا بند کا آپریشن کرانا چاہیے تاکہ ان کی بینائی کے مسئلے کو درست کیا جاسکے۔

چندرابابو نے 2016 میں ر گلوکوما نامی آنکھ کے مسئلے کا لیزر علاج کروایا تھا اور اس سال 21 جون کو ان کی بائیں آنکھ میں موتیا کی سرجری ہوئی تھی۔ اس کے بعد بائیں اور دائیں آنکھ کی بینائی میں فرق ہونے کی وجہ سے انہیں تین ماہ کے اندر دائیں آنکھ کی سرجری کرنے کا مشورہ دیاگیا تھا۔