انٹرٹینمنٹ

کتا، ٹرافی اور منشیات، بالی ووڈ اداکارہ شارجہ ایئرپورٹ پر گرفتار، سازش کا انکشاف

بتایا گیا ہے کہ ممبئی کے مضافاتی علاقے میرا روڈ کے رہنے والے ان دونوں پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اداکارہ کرسن پریرا کو منشیات کے ساتھ پکڑے جانے کے بعد رہا کرانے کے لئے اس سے رقم کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

ممبئی: کتا، ٹرافی اور منشیات پر مشتمل ایک سازش نے بالی ووڈ اداکارہ کو متحدہ عرب امارات کی جیل میں پہنچا دیا۔

متعلقہ خبریں
ممبئی کی اداکارہ کریسان پریرا شارجہ کی جیل سے رہا
سیف علی خان حملہ کیس، گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا

کرسن پریرا، جو اس وقت شارجہ سنٹرل جیل میں قید ہے کو یکم اپریل کو شارجہ ائیرپورٹ پر ایک مومنٹو لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس مومنٹو میں منشیات چھپائی گئی تھیں۔ تاہم، ممبئی کرائم برانچ نے اب پتہ چلایا ہے کہ اداکارہ کو مبینہ طور پر ایک کتے کے سلسلہ میں ہوئی لڑائی کا بدلہ لینے کے لئے بطور انتقام پھنسایا گیا تھا۔

پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں انتھونی پال (بیکری مالک) اور راجیش بوبھٹے (بینک میں اسسٹنٹ جنرل منیجر) کو گرفتار کرلیا ہے۔ راجیش کو انتھونی کی گرفتاری کے ایک دن بعد آج گرفتار کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ممبئی کے مضافاتی علاقے میرا روڈ کے رہنے والے ان دونوں پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اداکارہ کرسن پریرا کو منشیات کے ساتھ پکڑے جانے کے بعد رہا کرانے کے لئے اس سے رقم کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

کرائم برانچ کے سینئر انسپکٹر دیپک ساونت نے بتایا کہ انتھونی نے اداکارہ کے لئے شارجہ کا ٹکٹ بک کروایا جبکہ واپسی کا جعلی ٹکٹ بھی دیا۔

کرائم برانچ کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم انتھونی کی بہن کا اداکارہ کی ماں سے کتے کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ یہ دونوں ایک ہی عمارت میں رہتے ہیں۔ کتے کو لے کر اداکارہ کی ماں اور انتھونی کی بھی ایک بار لڑائی ہوئی تھی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ اسی معاملے پر اداکارہ کو بطور انتقام شارجہ ایئرپورٹ پر منشیات کے کیس میں پھنسیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ انتھونی نے مبینہ طور پر راجیش کے ذریعے اداکارہ سے رابطہ کیا جس نے خود کو ایک ٹیلنٹ کنسلٹنٹ بتاکر اسے شارجہ میں ایک ویب سیریز کے لئے آڈیشن کا آفر پیش کیا۔

پولیس نے بتایا کہ راجیش نے اسے ایک مومنٹو (ٹرافی) بھی حوالے کی جس میں منشیات چھپائی گئی تھیں۔ اسے بتایا گیا کہ یہ ٹرافی آڈیشن کے دوران استعمال ہوگی۔

راجیش نے ٹرافی میں گانجہ اور اس کے بیج چھپا دیئے تاکہ اداکارہ شارجہ ایئرپورٹ پر پکڑی جاسکے۔ جب وہ یہاں سے شارجہ کے لئے روانہ ہوئی تو ملزمین نے گمنام نمبر سے شارجہ ایئرپورٹ کو فون کرکے اس کی اطلاع دے دی جس کے نتیجہ میں کرسن پریرا وہاں پکڑی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ انتھونی اور راجیش نے کم از کم پانچ لوگوں کو اسی طرح پھنسانے کی سازش کی ہے۔ ان پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک ڈی جے کلیٹن روڈریگیز کو ایک کیک دے کر جس میں منشیات چھپائی گئی تھیں، اسی طرح پھنسایا تھا۔

ملزمان کو 2 مئی تک ممبئی پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ کرسن پریرا ‘سڑک-2’ اور ‘باٹلہ ہاؤس’ جیسی بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکی ہے۔