تلنگانہ
تلنگانہ:اسکول بس، ٹریکٹرسے متصادم۔5طلبہ زخمی
اس حادثہ میں زخمی 5طلبہ کو علاج کے لئے فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5طلبہ زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے بجنے پلی گاوں کے قریب آج صبح اُس وقت پیش آیا جب اسکول بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ بس، ٹریکٹر سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں زخمی 5طلبہ کو علاج کے لئے فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا۔
بعض طلبہ معمولی زخمی ہوئے۔حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراداورکسانوں نے وہاں پہنچ کرراحت کام انجام دیئے۔