ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ،ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا
امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا یا۔ نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ہے۔
واشنگٹن: امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا یا۔ نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو مصنف ای جن کیورول کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جن کے خلاف ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی۔
سابق صدر نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔ جن کیورول نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔
جیوری نے یہ فیصلہ تین گھنٹے سے بھی کم غور وخوض کے بعد سنایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتک عزت کیس میں جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے سرفہرست صدارتی امیدوار ہیں، وہ آئیوا اور نیوہیم شائر میں پارٹی نامزدگی جیت چکے ہیں اور اب انہوں نے جنوبی کیرولائنا پر نگاہیں مرکوز کر رکھی ہیں جہاں ری پبلکن پارٹی کی رہنما نکی ہیلی سے ان کا مقابلہ ہے۔