امریکہ و کینیڈا

22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز

واشنگٹن میں موجود ہندو امریکن کمیونٹی کے ارکان کی جانب سے ایک ماہ طویل تقاریب کا آغازکیاگیا ہے جس میں کار ریالی کا انعقاد بھی شامل ہے۔

واشنگٹن: ایودھیا میں 22جنوری 2024ء کو رام مندر کی افتتاحی تقریب منعقد ہونے والی ہے۔ اس سلسلہ میں واشنگٹن میں موجود ہندو امریکن کمیونٹی کے ارکان کی جانب سے ایک ماہ طویل تقاریب کا آغازکیاگیا ہے جس میں کار ریالی کا انعقاد بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی
کل جواخانے 8گھنٹے بند رہیں گے
امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی
رام مندرٹرسٹ کے نام پر چندہ جمع کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: وی ایچ پی

ہندو فرقہ کے کئی ارکان ہفتہ کو شری بھکتاانجنیا ٹمپل میں جمع ہوگئے جوکہ میری لینڈ سے قریب ہے تاکہ ریالی کا انعقاد عمل میں لایاجاسکے۔

ریالی کے منتظمین نے بتایاکہ رام مندر کی تعمیر کی خوشی میں ایک ماہ طویل تقاریب کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ وشوا ہندو پریشد امریکہ ڈی سی چیاپٹر کے صدر مہندرا ساپا نے بتایاہے کہ 500 سال کی جدوجہد کے بعد مذکورہ مندر کا افتتاح عمل میں لایاجارہا ہے۔

اس سلسلہ میں ہم نے تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔ کرشنا گڈی پٹی‘ انکورمشرا‘ اور پریم کمار سوامی ناتھن نے بھی تقاریب سے متعلق امور پر روشنی ڈالی اور کہا کہ 20جنوری کوڈی سی علاقہ میں تقریب منعقد ہوگی جس میں ایک ہزار ہندوخاندان شرکت کریں گے۔

a3w
a3w