شمالی بھارت

اے بی وی پی کارکنوں کا خیرمقدم، خاتون پروفیسرس کویونیورسٹی کی نوٹس (ویڈیو)

دین دیال اُپادھیائے گورکھپور یونیورسٹی کی 2 خاتون پروفیسرس کو یونیورسٹی رجسٹرار نے نوٹس جاری کی۔

گورکھپور(یوپی): دین دیال اُپادھیائے گورکھپور یونیورسٹی کی 2 خاتون پروفیسرس کو یونیورسٹی رجسٹرار نے نوٹس جاری کی۔

ان پر اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے 8 کارکنوں کا خیرمقدم کرنے کا الزام ہے جو 21 جولائی کو وائس چانسلر کے دفتر میں توڑپھوڑ اور رجسٹرار پر حملہ میں ملوث تھے۔

رجسٹرار پروفیسر اجئے سنگھ نے اس کی توثیق کی اور کہا کہ دونوں پروفیسرس سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

پولیس نے اے بی وی پی کے 8 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جو 11 دن بعد یکم اگست کو ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔

خاتون پروفیسرس اوما سری واستو اور سشما پانڈے نے جو اے بی وی پی کی سنٹرل اکزیکٹیو کمیٹی میں ہیں‘ ان کارکنوں کا خیرمقدم کیا جس کا ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہوا۔

a3w
a3w