امریکہ و کینیڈا

ڈونالڈ ٹرمپ نے پہلی بیٹی کے بعد دوسری بیٹی کے سسر کوبھی بڑاعہدہ دے دیا

لبنانی نژاد مسعد بولس، ٹرمپ کی دوسری بیٹی ٹفنی کے شوہر مائیکل بولس کے والد ہیں۔ وہ ایک معروف بزنس مین ہیں اور حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کے سسر کے بعد اب اپنی دوسری بیٹی ٹفنی کے سسر کو بھی اہم عہدہ دے دیا ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے لبنانی نژاد سمدھی مسعد بولس کو مشیر برائے عرب و مشرق وسطیٰ نامزد کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی

لبنانی نژاد مسعد بولس، ٹرمپ کی دوسری بیٹی ٹفنی کے شوہر مائیکل بولس کے والد ہیں۔ وہ ایک معروف بزنس مین ہیں اور حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ لبنان سے تعلق ہونے کی وجہ سے مسعد بولس کے حزب اللہ کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔ حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت کے سربراہ سلیمان فرنجيہ ان کے دوست ہیں۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران بھی مسعد بولس نے امریکہ کے عرب اور مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ حزب اللہ کی اتحادی جماعت کے سربراہ سے بھی لبنان میں صدر کا عہدہ مسیحی امیدواروں کے لیے مخصوص ہے، اور حزب اللہ کے صدارتی امیدوار مسعد بولس کے دوست ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کے شوہر جیرڈ کشنر کے والد، چارلس کشنر کو فرانس میں امریکہ کا سفیر نامزد کیا تھا۔