شمالی بھارت

اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھی کانگریس کا ساتھ ہوگا: اکھلیش یادو

اکھلیش نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کو پورے کنبے نے خراج عقیدت پیش کی ہے۔ آج کا دن سیاسی گفتگو کا نہیں ہے ۔ ہم لوگ نیتا جی کو یاد کررہے ہیں۔ انہون نے اسی دھرتی سے اپنی لڑائی کا آغاز کیا تھا بعد میں وہ دھرتی پتر کے نام سے جانے گئے۔

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے صاف کیا ہے کہ اترپردیش کی دس سیٹوں پر ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات میں پارٹی کانگریس کے ساتھ مل کر انتخابی میدان میں اترے گی۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
بی جے پی کی جیت کے سلسلہ پر روک لگانا ضروری:بدر الدین اجمل
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی

پارٹی فاونڈر ملائم سنگھ یادو کی دوسری برسی کے موقع پر سیفئی میں منعقد تقریب خراج عقیدت کے موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ایس پی کا کانگریس سے ریاست کے ضمنی الیکشن میں اتحاد رہے گا اور وہ انڈیا اتحاد کا حصہ رہیں گے۔ایس پی نے بدھ کو ضمنی الیکشن کے لئے اپنے 6امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

ملائم سنگھ یادو کی سمادھی پر اکھلیش کے علاوہ پارٹی سکریٹری شیوپال سنگھ یادو اور کنبے کے دیگر اراکین خراج عقیدت پیش کیا۔ اکھلیش نے صنعت کار رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کی معیشت کو تبدیل کرنے میں بڑا کردار ہے۔ ان کی سوچ و ویژن یہ تھا کہ کاروبار کرتے وقت وصولوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے تھے۔ سماج کے بہبود کے لئے کام کرتے تھے۔

اکھلیش نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کو پورے کنبے نے خراج عقیدت پیش کی ہے۔ آج کا دن سیاسی گفتگو کا نہیں ہے ۔ ہم لوگ نیتا جی کو یاد کررہے ہیں۔ انہون نے اسی دھرتی سے اپنی لڑائی کا آغاز کیا تھا بعد میں وہ دھرتی پتر کے نام سے جانے گئے۔ ملائم سنگھ یادو نے سماج و سیاست کو ایک سمت دیا۔

سوشلسٹ نظریہ سے ملک کے لوگوں کو جوڑا اور لوگوں کو راستہ دکھایا۔ ہم سبھی لوگ انہیں کے راستے پر چل رہے ہیں۔ ہمیں عزم کرنا ہے کہ سماج وادی اقدار و وصولوں کو آگے بڑھا کر لوگوں کی نزدگی میں تبدیل کانے کا کام کیا جائے گا۔

 ملائم سنگھ یادو نے اپنی پوری زندگی جدوجہد، غیر برابری و لوگوں کو احترام دلانے کے لئے وقف کردیا۔پوری ریاست سے کثیر تعداد میں لوگ سیفئی پہنچے اور ملائم سنگھ یادو کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔