امریکہ و کینیڈا

ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کا مقام تبدیل

روٹونڈا ایریا میں 800افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ تقریب کے لیے پچیس ہزار افراد جو دعوت دی گئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سیکرٹ سروس نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں، اس تقریب میں پہلی بار دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرد موسم کے پیش نظر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا۔ تقریب پہلے کانگرس کے کھلے میدان میں منعقد ہونے والی تھی، اب کانگرس کی بلڈنگ کے اندر روٹونڈا ایریا میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
شہباز شریف کابینہ کے 19 وزرا کی حلف برداری
وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی نئی دہلی آمد
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

روٹونڈا ایریا میں 800افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ تقریب کے لیے پچیس ہزار افراد جو دعوت دی گئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سیکرٹ سروس نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں، اس تقریب میں پہلی بار دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ مسلم، عیسائی اور دیگر مذاہب کے پیشوا شرکت کریں گے۔

یاد رہے پیر 20جنوری 2025 کو ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ تقریب میں دوسری بار امریکی صدارت کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدارتی حلف برداری کی تقریب اِن ڈور منعقد کی جائے گی، کیوں کہ اس روز دارالحکومت میں خطرناک حد تک سرد درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ خیال رہے بیس جنوری کو واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ایسا فیصلہ کرنا پڑا۔