شمالی بھارت

حجاب تنازعہ: ملزمان کی درخواست ضمانت پر کورٹ کا فیصلہ

دموہ کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج رجنی باتھم نے مدھیہ پردیش کے دموہ شہر میں واقع گنگا جمنا اسکول کے معاملے میں تین ملزمین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

دموہ: دموہ کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج رجنی باتھم نے مدھیہ پردیش کے دموہ شہر میں واقع گنگا جمنا اسکول کے معاملے میں تین ملزمین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

متعلقہ خبریں
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
’کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے، ورنہ قانون اپنا کام کرے گا‘

تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر آج عدالت میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے استغاثہ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر مکیش جین نے بتایا کہ گنگا جمنا اسکول کیس کے تین ملزمین میں سے ریاضی کے استاد انس اطہر، چوکیدار رستم علی اور پرنسپل افشاں شیخ نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

اس میں اس سے قبل اسکول کے معاملے میں دموہ کلیکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ٹویٹ کی بنیاد پر کہا گیا تھا کہ دموہ کلیکٹر اور ایس پی نے پہلے کلین چٹ دے دی تھی۔

اس معاملے میں عدالت نے دموہ کے کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھی آج طلب کیا تھا اور سب کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمیں کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

اس معاملے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گنگا جمنا اسکول کے ڈائریکٹرز کو بھی پولیس نے ملزم بنایا ہے، جن کی پولیس مسلسل تلاش کر رہی ہے، لیکن اب تک پولس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

a3w
a3w