حیدرآبادسوشیل میڈیا

مجھے کینسر ہے میرے امی ابو کو مت بتائیے،معصوم بچے کی ڈاکٹر سے اپیل

کینسر سے لڑنے والے بچے نے اپنے ڈاکٹر سے کہا کہ آپ میرے والدین کو مت بتائیں کہ مجھے کینسر ہے۔ اس نے کہا کہ میں نے آئی پیڈ میں اپنی بیماری کے بارے میں پڑھا۔ میں جانتا ہوں کہ میں صرف چھ مہینے زندہ رہوں گا۔

حیدرآباد: بچے دل سے سچے ہوتے ہیں۔ وہ اپنی معصومیت سے سب کا دل جیت لیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک معصوم بچے کی کہانی آج کل موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ تاہم یہ بچہ اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ لیکن والدین کے تئیں اس کی محبت کے احساس نے سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

کسی نے ٹھیک کہا ہے کہ بچے اپنی معصومیت اور سادگی سے کسی کا بھی دل جیت لیتے ہیں۔ حال ہی میں ڈاکٹر سدھیر گپتا، نیورولوجسٹ، اپولو ہاسپٹل، حیدرآباد نے ٹوئٹر پر ایک واقعہ شیئر کیا ہے۔ جب 6 سالہ معصوم نے ان سے ایسی درخواست کی جسے سن کر وہ خود بھی بہت جذباتی ہو گئے۔

کینسر سے لڑنے والے بچے نے اپنے ڈاکٹر سے کہا کہ آپ میرے والدین کو مت بتائیں کہ مجھے کینسر ہے۔ اس نے کہا کہ میں نے آئی پیڈ میں اپنی بیماری کے بارے میں پڑھا۔ میں جانتا ہوں کہ میں صرف چھ مہینے زندہ رہوں گا۔ میں نے انہیں اس لئے نہیں بتایا کہ وہ ناراض ہو جائیں گے۔

 ڈاکٹر سدھیر گپتا نے ٹویٹ کر کے بچے اور اس کے والدین کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے شیئر کیا۔

ڈاکٹر کمار نے کہاکہ وہ اپنے وارڈ میں کچھ کام کررہے تھے کہ لڑکے کے ماں باپ آئیے اور کہاکہ اُن کا بچہ باہر ہے اُسے کینسر ہے لیکن ہم نے اُسے نہی بتایا کہ اُسے کینسر ہے آپ ہمارے بچے کو دیکھئے اور اُس کا علاج کیجئے۔

ڈاکٹر نے والدین کی درخواست کے بعد بچے سے ملاقات کی، جو وہیل چیئر پر تھا۔ وہ دماغ کے کینسر میں مبتلا تھا اور کیموتھراپی سے گزرہا تھا۔ اس دوران ڈاکٹر نے یہ بات مانو کے والدین کو بتائی۔