حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حیدرآباد میں گھر گھر سروے كا آغاز، جائیدادوں کی تفصیلات حاصل كی جائے گی: کمشنر جی ایچ ایم سی

فی الفور شہر کے چند علاقوں حیدر نگر، میاں پور، چندانگر، کے پی ایچ بی کالونی، اپل اور حیات نگر میں جی آئی ایس سروے جاری ہے۔

حیدرآباد: کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) امرپالی کٹا نے کہا کہ جی آئی ایس (جیوگرافک انفارمیشن سسٹم) سروے کامقصد شہر کی جامع منصوبہ بندی، انتظامی وسائل کو وسعت دینا اور عوامی خدمات کو بہتر بناناہے۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
جی ایچ ایم سی نے جائیداد ٹیکس وصول میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا
لوک سبھا الیکشن : سیکٹورل آفیسرس کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کی ہدایت
حیدرآباد کو اولمپکس کی میزبانی کے قابل بنانے پر توجہ: کے ٹی آر

کمشنر بلدیہ آج جی ایچ ایم سی ہیڈکوارٹر ٹینک بنڈ میں پولیس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب جدید ٹکنالوجی اور ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف فضائی سروے کے ذریعہ تمام جائیدادوں اور مکانات کی نقشہ سازی کی جائے گی بلکہ گھرگھر سروے کرتے ہوئے مکمل تفصیلات حاصل کی جائیں گی اور سروے کی تمام تفصیلات اور شخصی اعداد و شمار کو محفوظ اور راز میں رکھا جائے گا۔

سروے کے دوران ہم صرف جائیدادوں کی تفصیلات، عوام کو حاصل پانی، برقی و دیگر سہولتوں اور انفراسٹرکچر سے متعلق دستاویزت کے ذریعہ معلومات حاصل کریں گے جس کا مقصد شہری منصوبہ بندی اور انتظامی وسائل کو وسعت دینا ہے۔

اسی جامع سروے سے متعلق کسی کو خدشات اور شبہات میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ منفرد مکان نمبرات الاٹمنٹ کرنا ہے جو ڈیجیٹل پتہ ہوگا جس کے ذریعہ گھر گھر کچرے کی وصولی اور ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ جی آئی ایس سروے سے تیار کردہ میاپ (نقشہ) میں تمام عمارتیں‘ سڑکیں‘ پانی اور برقی کی سربراہی سے متعلق تفصیلات کی نشاندہی ہوگی جس سے حکومت کو مستقبل میں منصوبہ بندی کے لئے سہولت ہوگی۔ اسٹریٹ لائیٹس اور پائپ لائین کی تنصیبات، کچرے کی وصولی، ایمرجنسی میں ڈیجیٹل پتہ یا نقشہ کے ذریعہ مطلوبہ مقام پر پہنچنے۔

عوام کو شہر کی صورتحال سے آن لائین واقفیت کی سہولت، ہاسپٹل، اسکولس و دیگر اہم مقامات تک رسائی، ایمبولینس یا پولیس کی طلبی پر انھیں ان کے مقام تک آسانی سے پہنچنے، برقی، پانی اور گیاس کنکشن لائین کی فراہمی میں آسانی، شہر کے کسی بھی مقام پر جانے کے لئے فون پر معلومات کا حصول، فوڈ ڈیلیوری کی سہولت، حکومت کو نئی سڑکوں، پارکس اور اسکول کی تعمیر کے لئے کھلے مقامات کی نشاندہی، کسی بھی حادثہ کی صورت میں پولیس کو مقام واقعہ پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

اس سروے کے ذریعہ ہر ایک گھر کا ڈیجیٹل پتہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سروے سے متعلق جی ایچ ایم سی کی جانب سے جامع شعور بیداری مہم چلائی جائے گی اور ڈیجیٹل میاپنگ کے اس پروگرام میں عوام کی شمولیت اور ان کے تعاون کی ضرورت ہے۔ فی الفور شہر کے چند علاقوں حیدر نگر، میاں پور، چندانگر، کے پی ایچ بی کالونی، اپل اور حیات نگر میں جی آئی ایس سروے جاری ہے۔

مزید علاقوں مادھاپور، شیر لنگم پلی، آلوین کالونی، سبھاش نگر، ناگول، آرسی پورم میں ڈیجیٹل سروے کیا جائے گا۔

a3w
a3w