انٹرٹینمنٹدہلی
ٹرینڈنگ

ڈاکٹر کفیل خان کا اداکار شاہ رخ خان کو مکتوب

ڈاکٹر کفیل خان نے جن کا نام 2017 میں گورکھپور میں دماغی بخار کی وجہ سے ہونے والی اموات کے سلسلہ میں سامنے آیا تھا‘ اپنی بلاک بسٹر فلم ”جوان“ کے ذریعہ اس المناک واقعہ پر روشنی ڈالنے پر سوپر اسٹار شاہ رخ خان سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

نئی دہلی: ڈاکٹر کفیل خان نے جن کا نام 2017 میں گورکھپور میں دماغی بخار کی وجہ سے ہونے والی اموات کے سلسلہ میں سامنے آیا تھا‘ اپنی بلاک بسٹر فلم ”جوان“ کے ذریعہ اس المناک واقعہ پر روشنی ڈالنے پر سوپر اسٹار شاہ رخ خان سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
21 سابق ججوں کا چیف جسٹس چندر چوڑ کومکتوب
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سمیر وانکھیڈے

ڈاکٹر کفیل خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ وہ کچھ عرصہ سے سوپر اسٹار کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاکہ اہم سماجی و سیاسی مسائل کی یکسوئی کرنے سنیما کے استعمال کے لئے ان کے غیرمعمولی پابندی ئ عہد پر ان کی ستائش کرسکیں۔

انہوں نے اداکار کو لکھے گئے ایک خط میں جو انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے‘ کہا کہ یہ فلم گورکھپور میں دماغی بخار کے المناک واقعہ کی پرجوش تصویرکشی ہے جس نے میرے دل پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ایک ایسے شخص کی حیثیت سے جس کا اس واقعہ اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات سے ذاتی تعلق رہا ہے‘ میں اس کہانی کو پردہ پر لانے آپ کے فیصلہ سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ شاہ رخ خان عرف ایس آر کے نے اسے جوان کی ہیڈلائن دی تھی اور 7 ستمبر کو یہ فلم ریلیز ہوئی ہے جو اداکارہ ثانیہ ملہوترہ پر ایک ذیلی پلاٹ پر مشتمل ہے جنہوں نے ایک ایسے ڈاکٹر کا رول ادا کیا ہے جو ایک سرکاری ہاسپٹل میں آکسیجن کی سپلائی کے انتظامات کے لئے جدوجہد کرتی ہے جب وہاں شدید بخار کی وجہ سے بے شمار بچوں کو داخل کیا جاتا ہے لیکن بچوں کی اموات ہوجاتی ہیں اور ڈاکٹر کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

ناظرین نے اس ذیلی پلاٹ اور ڈاکٹر کفیل خان کے کیس میں مماثلت دیکھی جنہیں گورکھپور کے بابا راگھوداس (بی آر ڈی) میڈیکل کالج میں شدید دماغی سوزش کی وجہ سے 63 بچوں کی اموات کے بعد ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ بعدازاں ایک سرکاری انکوائری میں انہیں الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹر کفیل خان نے کہاکہ اگرچیکہ یہ ایک تصوراتی کام ہے لیکن گورکھپور المیہ سے اس کا تقابل نظاماتی ناکامیوں‘ بے حسی اور سب سے اہم بے قصور جانوں کے ضیاع کی طاقتور یاددہانی کرتا ہے۔ یہ ہماری صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے اندر جواب دہی کی فوری ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔

@ ثانیہ ملہوترہ 07 (ڈاکٹر اِرم خان) کی طرف سے پیش کیا گیا کردار اگرچیکہ میرا راست حوالہ نہیں دے رہا ہے لیکن اس نے ان تجربات کو سمیٹ لیا ہے جن کا میں نے سامنا کیا تھا۔

a3w
a3w