تلنگانہ
شرابی نوجوانوں کا ایک دوسرے پر حملہ
حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع مستقر پر حالت نشہ میں بعض نوجوانوں نے ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع مستقر پر حالت نشہ میں بعض نوجوانوں نے ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔
کل شب سڑک پر پیش آئے اس واقعہ کا ویڈیو جلد ہی سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔
اس ویڈیو میں دکھایاگیا کہ یہ نوجوان ایک دوسرے کو لات ماررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوریا پیٹ کے تقریباً 10 نوجوانوں نے جمی گڈا چوراہے کے قریب ایک دکان میں شراب پی۔
بعد ازاں ان نوجوانوں نے اپنا گروپ بنالیا اور شراب کی دکان کے سامنے سڑک پر ایک دوسرے سے جھگڑنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر حملے کرنے لگے۔