شمالی بھارت

18 بار ہارنے کے باوجود اندور کا شہری پھر انتخابی میدان میں

گزشتہ 35 سال میں 18مرتبہ مختلف الیکشن ہارنے کے باوجود اندور کے شہری پرمانند تولانی نے امید نہیں چھوڑی ہے۔ اب اس نے مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن لڑنے پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔

اندور: گزشتہ 35 سال میں 18مرتبہ مختلف الیکشن ہارنے کے باوجود اندور کے شہری پرمانند تولانی نے امید نہیں چھوڑی ہے۔ اب اس نے مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن لڑنے پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔

63 سالہ رئیل اسٹیٹ تاجر نے دعویٰ کیا کہ الیکشن لڑنے سے اس کی خوداعتمادی بڑھتی ہے حالانکہ وہ ہر بار اپنی ضمانت تک بچانہ سکا۔ مسلسل الیکشن ہارنے کی وجہ سے اس کا نام ”اندور کا دھرتی پکڑ“پڑگیا ہے۔

بریلی (اترپردیش) کے آنجہانی کاکا جوگیندر سنگھ عرف دھرتی پکڑ نے کئی الیکشن لڑے اور ہارے تھے۔ پیر کے دن تولانی نے اندور 4 حلقہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی داخل کی۔ پرمانند تولانی کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے۔

اس کے کسی بھی رکن خاندان نے کبھی کوئی الیکشن نہیں جیتا۔ ہر بار ان کی سیکوریٹی ضمانت ضبط ہوئی۔ نامزدگی داخل کرنے کے بعد تولانی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ یہ میرا 19 واں الیکشن ہے۔

ایک بار اس نے اپنی بیوی لکشمی تولانی کو میئر الیکشن لڑایا تھا کیونکہ اس وقت میئر کا عہدہ خاتون امیدوار کے لئے محفوظ ہوگیا تھا۔ تولانی نے کہا کہ اندور کے لوگ بڑے ذہین ہیں۔

میں امید کرتا ہوں کہ وہ ایک نہ ایک دن مجھے جتائیں گے۔ اس نے کہا کہ اس کے باپ میٹھارام تولانی نے جو اندور میں پرنٹنگ پریس چلاتے تھے‘ اپنی زندگی میں 30 سال تک مختلف الیکشن لڑے تھے۔ تولانی خاندان کی نئی نسل بھی الیکشن لڑنے کی تیاری کررہی ہے۔

a3w
a3w