حیدرآباد

سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤس، نامپلی نے کیا۔ وہ رائل مدینہ فروٹ، مغلپورہ حیدرآباد کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

حیدرآباد: اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، جن میں خشک میوہ جات ایک خاص مقام رکھتے ہیں، خصوصاً موسمِ سرما میں یہ قدرت کا انمول تحفہ تصور کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤس، نامپلی نے کیا۔ وہ رائل مدینہ فروٹ، مغلپورہ حیدرآباد کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خشک میوہ جات میں ایسی غذائی اجزاء شامل ہیں جو جسم کو طاقت اور توانائی فراہم کرتے ہیں۔ سردیوں میں پانی کی کمی کے باعث اکثر افراد قبض کا شکار ہو جاتے ہیں، ایسے میں اخروٹ ایک بہترین قدرتی علاج ہے۔ اخروٹ میں پروٹین، فاسفورس، پوٹاشیم، فولاد، اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف ہاضمہ بہتر کرتے ہیں بلکہ دانتوں، مسوڑھوں اور جگر کے لیے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔

اخروٹ کا حلوہ
انہوں نے اخروٹ کا روایتی حلوہ بنانے کی ترکیب بھی بیان کی:

  • اجزاء: اخروٹ آدھا کلو، چینی آدھا کلو، کھویا ایک پاؤ، زعفران، کیوڑہ۔
  • ترکیب: اخروٹ کو پیس کر گھی میں بھونیں، پھر کھویا شامل کریں۔ چینی کا قوام ڈال کر چمچہ چلاتے رہیں، آخر میں زعفران اور کیوڑہ شامل کریں۔

پستہ کے فوائد
مولانا صابر پاشاہ نے پستہ کی غذائی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پستہ دل، دماغ، دانت، مسوڑھے اور گردوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق پستہ میں وٹامن A، B، اور صحت بخش Fats پائے جاتے ہیں جو جلد کی صحت، یادداشت، اور جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔
پستہ بلڈ پریشر کی کمی کے شکار افراد کے لیے بھی مفید ہے۔ اس کا حلوہ بھی تیار کیا جاتا ہے۔

مونگ پھلی: زمینی مغز
انہوں نے مونگ پھلی کے فوائد بھی بیان کیے جو کہ زمین کے اندر پیدا ہوتی ہے اور اب مغزیات میں شمار کی جاتی ہے۔ ایک سو گرام مونگ پھلی میں 26.9 گرام پروٹین، کیلشیم، فولاد اور وٹامن E موجود ہوتا ہے۔ یہ اعصاب کے لیے مفید اور جسمانی کمزوری کو دور کرتی ہے۔ خاص طور پر دبلے افراد کے لیے یہ نہایت فائدہ مند ہے۔

آخر میں ڈاکٹر صابر پاشاہ نے کہا کہ سردیوں میں خشک میوے نہ صرف جسم کو گرمی فراہم کرتے ہیں بلکہ مختلف امراض سے بچاؤ میں بھی معاون ہوتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سردیوں کے موسم میں ان غذاؤں کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کریں تاکہ جسمانی و ذہنی صحت برقرار رہے۔