مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 9 جون کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1659۔ دادر کے بلوچی حکمراں جیون خان نے دھوکے سے مغل شہزادے دارا شکوہ کو اورنگ زیب کے سپرد کیا۔

1720۔ سویڈن اور ڈنمارک کے درمیان تیسرے اسٹاکہوم معاہدے پر دستخط ہوئے۔

1752۔ فرانسیسی فوج نے ہندوستان کے تریچنوپولي علاقے میں برطانوی فوج کے سامنے خودسپردگی کی۔

1789۔ اسپین نے وینکوور جزیرے کے نزدیک برطانوی جہازوں پر قبضہ کیا۔

1898۔ چین نے ہانگ کانگ کے کچھ نئے علاقے برطانیہ سے 99 سال کے لئے لیز پر لئے۔

1900۔ قبائلی لیڈر لوک نائیک برسا منڈا کا انتقال ہوا۔

1931۔ ڈونالڈ ڈک کارٹون کی پہلی مرتبہ نمائش ہوئی ۔

1940۔ ناروے نے دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی کے سامنےخودسپردگی کی۔

1941۔ یوروپی ملک سربیا کی راجدھانی بلغراد کے فورٹ سمیدیروو علاقےمیں واقع ایک اسلحہ کارخانہ میں ہوئے دھماکے سے 1500 افراد ہلاک ہوئے۔

1944۔ روس نے فن لینڈ کے کیریلیا علاقے پر حملہ کیا۔

1945۔ آسٹریلیائی فوج برونئی کے شمالی بورنیو علاقے میں داخل ہوئی۔

1964 ۔ لال بہادر شاستری ہندستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

1975۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ کی کارروائی کا عوام کے لئے براہ راست نشر ہوئی۔

1983۔ مارگریٹ تھیچر کی قیادت میں برطانیہ کے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے لگاتار دوسری مرتبہ اکثریت حاصل کی۔

2001۔لینڈر پیس اور مہیش بھوپتی کی جوڑی نے فرانسیسی اوپن کا خطاب جیتا۔

2011۔ہندستان کے مشہور مصور ایم ایف حسین کا لندن میں انتقال ہوا۔