تعلیم و روزگار

تلنگانہ بھر میں ڈی ایس سی امتحانات کا آغاز

ریاست میں 2017 کے بعد سے یہ پہلا ڈی ایس سی امتحان ہے۔جملہ26,000 امیدوار ہر روز حاضر ہوں گے، ہر سیشن میں 13,000 امیدوار ہوں گے۔ محکمہ ا سکول ایجوکیشن نے تمام 14 اضلاع میں 54 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعرات کو اساتذہ کی ملازمتوں پر تقرر کے لیے ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی (ڈی ایس سی) آن لائن امتحانات کا آغاز ہوا۔یہ امتحانات جمعرات سے 5 اگست تک جاری رہیں گے۔ ڈی ایس سی امتحانات کے لیے 2.9 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے رجسٹریشن کروایاہے، جن میں 2.5 لاکھ سے زیادہ کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈان ہائی اسکول: جدید تعلیمی نظام کا درخشاں ستارہ
تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے فلکسٹی گروپ کا اعلان
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

 ریاست میں 2017 کے بعد سے یہ پہلا ڈی ایس سی امتحان ہے۔جملہ26,000 امیدوار ہر روز حاضر ہوں گے، ہر سیشن میں 13,000 امیدوار ہوں گے۔ محکمہ ا سکول ایجوکیشن نے تمام 14 اضلاع میں 54 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔

بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کی وجہ سے امیدواروں کو ڈیڑھ گھنٹے پہلے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سال پہلی بار ڈی ایس سی کے امتحانات 11,000 سے زیادہ اساتذہ کی ملازمتوں کو پُرکرنے کے لیے آن لائن منعقد کیے جا رہے ہیں۔

دریں اثنا، دس بے روزگار افراد ڈی ایس سی امتحان ملتوی کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔ اپنی درخواست میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیاری کے لیے مناسب وقت دیے بغیر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔