بندروں کے حملہ میں زخمی ضعیف خاتون چل بسی
یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جبکہ نرسوا، اپنے گھر میں برتن صاف کررہی تھی کہ بندروں کا ایک غول جس میں 20 کے قریب بندر تھے۔ ضعیف خاتون پر حملہ کردیا۔ اس وقت خاتون گھر میں تنہا تھیں جبکہ ان کی چھوٹی بیٹی شگنا تقریب میں شرکت کیلئے گئی ہوئی تھیں۔
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں بندروں کے حملہ میں شدید زخمی ایک ضعیف خاتون چل بسی، متاثرہ کی شناخت70 سالہ چترا بوئنا نرسوا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وہ ضلع کاماریڈی کے موضع رام ریڈی کی رہنے والی بتائی گئیں۔
یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جبکہ نرسوا، اپنے گھر میں برتن صاف کررہی تھی کہ بندروں کا ایک غول جس میں 20 کے قریب بندر تھے۔ ضعیف خاتون پر حملہ کردیا۔ اس وقت خاتون گھر میں تنہا تھیں جبکہ ان کی چھوٹی بیٹی شگنا تقریب میں شرکت کیلئے گئی ہوئی تھیں۔
نرسوا نے مدد کیلئے بہت چیخ وپکار کی مگر اس کے باوجود پڑوسیوں نے بندروں کے حملہ کے خوف سے مدد کیلئے نہیں پہونچ پائے۔ پڑوسیوں نے خود کو اپنے گھروں میں اس وقت تک بند کرلیا۔
تاوقت کہ بندر وہاں سے نیں چلے جاتے۔ ضعیف خاتون کی چھاتی، پیٹھ، ہاتھوں اور پیروں پر شدید زخم آئے۔ تھوڑی دیر بعد بیٹی سگنا گھر واپس پہنچی اور شدید زخمی اپنی ماں کو ہاسپٹل لے گئیں تاہم نرسوا، ہفتہ کے دوران دواخانہ میں دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔