تلنگانہ

دو خاندانوں میں جھگڑا۔ کلہاڑی سے حملہ میں 5افرادزخمی

دوخاندانوں میں ہوئے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے 5افراد پر کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔

حیدرآباد: دوخاندانوں میں ہوئے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے 5افراد پر کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

مقامی افرادنے زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاجن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس حملہ آور کی شناخت کے تروپتی کے طورپر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے گُنجاپڈوگو گاوں میں یہ واردات پیش آئی۔

مقامی افراد کے مطابق ملزم کا جھگڑا پولیس سے کسی بات پر ہوا تھا،جس کے بعد اس کو پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیا تھااور اس کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔

ملزم نے بعض مخالفین پر اس کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ان سے جھگڑا کیا اوران پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔اس واقعہ کے سبب گاوں میں کشیدگی پھیل گئی۔

a3w
a3w