بین الاقوامی

دبئی پولیس کی غیر متوقع موسم کے پیش نظرعوام کو سمندر سے دور رہنےکی ہدایت

دبئی حکام کے مطابق موسم کی صورتحال کے پیش نظر پولیس اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،

ابوظہبی ،دبئی  پولیس  نے  سمندری  طوفان  کی  پیش گوئی  کے  پیش نظر حفاظتی اقدامات تیز کردیے ہیں اور شہریوں اور سیاحوں کو سمندر سے دور رہنےکی ہدایت کی ہے۔
دبئی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں اور سیاحوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غیر مستحکم موسمی حالات کے دوران سمندر میں تیراکی کرنے یا کشتی رانی سے گریز کریں۔
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ سمندر میں اچانک تبدیلیاں جان و مال کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
دبئی حکام کے مطابق موسم کی صورتحال کے پیش نظر پولیس اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، بندرگاہوں اور ساحلی چیک پوسٹس پر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
دبئی حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ خصوصی ٹیمیں مکمل طور پر تیار ہیں، شہری کسی بھی فوری مدد کی ضرورت کی صورت میں 999 پر کال کریں۔

متعلقہ خبریں
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
عرب شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی کتاب کی رسم اجرا
سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت: اتم کمار ریڈی
یوم خواتین پردنیا بھر میں ”عورت مارچ“ کا انعقاد
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ