تلنگانہ
تلنگانہ: بیوی کی خودکشی کاصدمہ۔ شوہر نے زیرپی لیا
نوئیا نامی خاتون نے مالی مشکلات کے سبب 14دن پہلے خودکشی کرلی تھی۔آج صبح، اس صدمہ کو برداشت نہ کر تے ہوئے اس کے شوہر بھاسکر نے زہرپی کرخودکشی کرلی۔

حیدرآباد: بیوی کی خودکشی کاصدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے شوہر نے زیرپی لیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے کوئل گوڑہ میں پیش آیا۔
نوئیا نامی خاتون نے مالی مشکلات کے سبب 14دن پہلے خودکشی کرلی تھی۔آج صبح، اس صدمہ کو برداشت نہ کر تے ہوئے اس کے شوہر بھاسکر نے زہرپی کرخودکشی کرلی۔
اس جوڑے کے دو چھوٹے بچے ہیں۔مقامی افراد نے بتایا کہ یہ خاندان کپڑے فروخت کرنے کا کاروبار کرتا تھا تاہم کپڑے فروخت نہ ہونے کی وجہ سے یہ خاندان شدید مالی بحران کا شکار تھا۔
اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔