قومی

تمل ناڈو میں زلزلہ، کوئی نقصان نہیں

محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ یہ زلزلہ ہندستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 6 منٹ اور 57 سیکنڈ پر آیا، جس کا مرکز ویرودھونگر علاقہ تھا۔

چنئی: تمل ناڈو کے جنوبی ضلع ویرودھونگر میں گزشتہ شب زلزلے کا ہلکا محسوس کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی
ذات پات کی ہراسانی کی شکایت پر دلت بہن بھائی پر گھر کے اندر درانتیوں سے حملہ

محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ یہ زلزلہ ہندستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 6 منٹ اور 57 سیکنڈ پر آیا، جس کا مرکز ویرودھونگر علاقہ تھا۔

اس کی گہرائی زمین کے اندر تقریباً 10 کلو میٹر بتائی گئی ہے، جبکہ اس کا مرکز عرضِ البلد 9.44 درجۂ شمالی اور طولِ البلد 77.71 مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر بعض افراد گھبراہٹ میں اپنے گھروں سے باہر کھلے مقامات کی طرف نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔