حیدرآباد

تلنگانہ کی معاشی صورتحال، بی آر ایس حقیقی پیپر جاری کرے گی

بی آر ایس کی جانب سے اس وائٹ پیپر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے موجودہ حکومت کی جانب سے سابق حکومت کو بدنام کرنے کی مذموم کو شش قرار دیا تھا۔ بی آر ایس نے کانگریس حکومت کے وائٹ پیپر کے جواب میں حقیقی پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حیدرآباد: بی آر ایس نے ریاست کی معاشی صورتحال اور گزشتہ9سالوں کے دوران بی آر ایس حکومت کی جانب سے حاصل کردہ قرض اور دیگر تفصیلات پر مشتمل حقیقی پیپر کی اجرائی 24 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

واضح رہے کہ حالیہ اسمبلی اجلاس کے دوران کانگریس حکومت نے بی آر ایس دور حکومت میں محکمہ فینانس اور آبپاشی میں مبینہ بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں اور ریاست پر موجود قرض کی تفصیلات پر مبنی وائٹ پیپر جاری کیا تھا۔

 بی آر ایس کی جانب سے اس وائٹ پیپر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے موجودہ حکومت کی جانب سے سابق حکومت کو بدنام کرنے کی مذموم کو شش قرار دیا تھا۔ بی آر ایس نے کانگریس حکومت کے وائٹ پیپر کے جواب میں حقیقی پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس فیصلہ کی رو سے آج حقیقی پیپر جاری کیا جانا تھا مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر پیپر کی اجرائی کل تک ملتوی کردی گئی۔ اب بی آر ایس اپنا حقیقی پیپر اتوار کے دن جاری کرے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس پیپر میں حکومت کے تمام الزامات کا جواب رہے گا۔