بیٹنگ ایپس کی تشہیر، اداکار رانا ڈگوبٹی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ
اس کیس میں اس سے قبل بھی ای ڈی نے رانا کو طلب کیا تھا لیکن مصروف شیڈول کے باعث انہوں نے مہلت مانگی تھی۔ ای ڈی نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے 11 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

حیدرآباد: تلگوفلموں کے مشہور اداکار رانا ڈ گوبٹی آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔ ممنوعہ بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے معاملے میں ای ڈی نے حال ہی میں انہیں حاضرہونے کی نوٹس جاری کی تھا۔
اسی سلسلہ میں وہ آج ای ڈی کے دفتر پہنچے جہاں حکام نے بیٹنگ ایپس سے حاصل ہونے والے معاوضہ اور کمیشن کے بارے میں ان سے سوالات کیے۔
اس کیس میں اس سے قبل بھی ای ڈی نے رانا کو طلب کیا تھا لیکن مصروف شیڈول کے باعث انہوں نے مہلت مانگی تھی۔ ای ڈی نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے 11 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ اس کیس میں اس سے پہلے اداکار پرکاش راج اور وجے دیورکنڈا سے بھی ای ڈی حکام پوچھ گچھ کر چکے ہیں۔ پرکاش راج سے 6 گھنٹے اور وجے دیورکنڈا سے 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اسی کیس میں اداکارہ منچو لکشمی کو بھی ای ڈی نے 13 اگست کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔