حیدرآباد

آپریشن کے دوران ڈاکٹرس پیٹ میں روئی بھول گئے، خاتون کی موت

خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کے دوران لاپرواہی سے ڈاکٹرس کی جانب سے پیٹ میں روئی کے بھول جانے کے نتیجہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کے دوران لاپرواہی سے ڈاکٹرس کی جانب سے پیٹ میں روئی کے بھول جانے کے نتیجہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
جامعۃ المومنات کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات قرأت امام عاصم کوفیؒ کا انعقاد
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد
جامعہ نظامیہ میں درس بخاری شریف سے مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ اوردیگر علماء کا خطاب
تلنگانہ میں سائبر کرائم میں اضافہ مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انتظامیہ ہوشیار رہے:مولانا خیرالدین صوفی
مسلم معاشرہ میں نکاح ایک بوجھ کے مترادف،جہیز کے رواج کو چھوڑ کر  شادی کو سادی  بنانے کی ضرورت:مولانا محمد حبیب الرحمن حسامی

یہ واقعہ تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے اچم پیٹ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے درشن گڈہ ٹانڈہ کی ایک قبائلی خاتون روجا حاملہ تھی۔

اس کے ارکان خاندان نے اسے درد کی وجہ سے اس ماہ کی 15 تاریخ کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں خاتون نے ایک لڑکے کو جنم دیا لیکن اسی دن خاندانی منصوبہ بندی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے غلطی سے پیٹ میں روئی بھول کر ٹانکے لگا دیئے۔

بعد ازاں روجا کو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی۔بعد ازاں اس کی صحت کے خراب ہونے پر اس کے ارکان خاندان نے اسے دوبارہ سرکاری اسپتال سے رجوع کیا۔

ڈاکٹروں نے اسے جانچ کے لیے مقامی پرائیویٹ اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔ وہاں کے ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اور کہا کہ اس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے حیدرآباد لے جایا جائے۔

روجاکی اسی رات حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ بدھ کو اس کی لاش کے ساتھ اس کے رشتہ داروں نے سرکاری اسپتال کے سامنے احتجاج کیا۔