دہلی
ای ڈی نے گوا آتشزدگی کے سانحہ میں برچ رومیو لین کے مالکان کے گھر پر چھاپہ مارا
گزشتہ سال 6 دسمبر کو گوا میں آتشزدگی کے سبب 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔یہ چھاپے اس کلب میں غیر قانونی سرگرمیوں اور اس کے پروموٹرزکے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات کا حصہ ہیں۔
نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گوا میں ایک کلب میں آتشزدگی کے واقعے کے معاملے میں ’برچ بائی رومیو لین‘ کے مالکان، لوتھرا بھائیوں اور اجے گپتا کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔
گزشتہ سال 6 دسمبر کو گوا میں آتشزدگی کے سبب 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔یہ چھاپے اس کلب میں غیر قانونی سرگرمیوں اور اس کے پروموٹرزکے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات کا حصہ ہیں۔
ای ڈی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دہلی اور گوا میں نو مقامات پر چھان بین کی جا رہی ہے۔
ان میں آؤٹرام لین (کنگز وے کیمپ)اور گروگرام میں تاتم ولا کے علاوہ گوا میں سابق سرپنچ روشن ریڈکر اور پنچایت سکریٹری رگھو ویر باگکر کے ٹھکانے شامل ہیں۔ ان پر غیر قانونی تجارتی لائسنس اور این او سی جاری کرنے میں مدد دینے کا الزام ہے۔