شمالی بھارت

راجستھان کانگریس کے صدر کی رہائش گاہوں پر ای ڈ ی کا دھاوا‘ گہلوت کے لڑکے کو سمن

ای ڈی راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ جی دوتسارا کے یہاں دھاوا کرتی ہے اور میرے لڑکے ویبھو گہلوت کو پوچھ تاچھ کے لیے پیش ہونے کا سمن جار ی کرتی ہے۔

جئے پور: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پرچہ افشاء کیس میں راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوتسارا کی رہائش گاہوں پر دھاوے کیے اور چیف منسٹر اشوک گہلوت کے لڑکے کو فارین ایکسچینج ایکٹ (فیما) کے کیس میں سمن جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

 ایکس پر ہندی میں اپنے پوسٹ میں چیف منسٹر نے کہا کہ بتاریخ25-10-203، کانگریس راجستھان کی خواتین کے لیے گیارنٹیاں لانچ کرتی ہے۔ بتاریخ26-10-2023 ای ڈی راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ جی دوتسارا کے یہاں دھاوا کرتی ہے اور میرے لڑکے ویبھو گہلوت کو پوچھ تاچھ کے لیے پیش ہونے کا سمن جار ی کرتی ہے۔

اب آپ سمجھ سکتے ہیں جو میں کہہ رہا تھا کہ راجستھان کے اندر ای ڈی کے دھاوے اس لیے ہورہے ہیں کہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ راجستھان کی خواتین، کسانوں اور غرباء کو کانگریس کی گیارنٹیوں کا فائدہ ملے۔“ چیف منسٹر نے جمعرات کے واقعات پر تبادلہ خیال کے لیے پریس کانفرنس بھی طلب کی۔

 ای ڈی کی یہ کارروائیاں ریاست میں 25/ نومبر کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے عین قبل کی گئیں۔ دھاوؤں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے صدر نے ایکس پر کہا کہ ”ستیہ مے وجیتے۔“ ذرائع کے مطابق ای ڈی کی ٹیموں نے سیکر میں دوتسرا کی نجی رہائش گا ہ اور جئے پور کے سیول لائنس میں ان کی سرکاری قیام گاہ کی تلاشی لی۔“

 مجموعی طور پر ریاست کے جملہ 11مقامات پر دھاوے کیے جارہے ہیں۔ صبح 9:30 بجے ای ڈی عہدیداروں کی آمد کے وقت کانگریس کے ریاستی صدر اپنی سیکر کی رہائش گاہ میں موجود تھے۔ عہدیداروں نے ان سے پوچھ تاچھ کی۔ دوتسرا کے علاوہ آزاد رکن اسمبلی اوم پرکاش ہڈلا کی دوسا اورجئے پور کی رہائش گاہوں پر بھی دھاوا کیا گیا۔ ای ڈی کی ٹیموں نے ہڈلا کی رہائش گاہ میں تعمیر کردہ دفتر میں دستاویزات کی تلاشی لی۔

اعظم خان کا کانگریس لیڈر سے ملاقات سے انکار

سیتاپور۔26/ اکتوبر (آئی اے این ایس) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اعظم خان جو فی الحال سیتا پور ضلع جیل میں قید ہیں، نے کانگریس کے ریاستی صدر سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ خان نے جمعرات کو اجئے رائے سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ جیل عہدیدار نے کہا کہ قیدی‘ لوگوں سے 15دن میں دو مرتبہ ملاقات کرسکتے ہیں اور خان نے کہا کہ وہ اپنے ارکان خاندان سے ملاقات کریں گے۔