تلنگانہ

بھینسہ میں مسلم چوکیدار کا قتل،بہاری مزدورں پر شبہ

پڑگیلا کاٹن فیکٹری جو ناندیڑ شاہراہ پرواقع ہے میں قتل کی واردات پیش آئی۔ موضع سیرالا کے متوطن شیخ احمد میاں 60/سالہ جو کہ اس فیکٹری میں زائدازایک سال سے چوکیدار کی حیثیت سے خدمات انجام درہے تھے‘ کا انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔

بھینسہ: پڑگیلا کاٹن فیکٹری جو ناندیڑ شاہراہ پرواقع ہے میں قتل کی واردات پیش آئی۔ موضع سیرالا کے متوطن شیخ احمد میاں 60/سالہ جو کہ اس فیکٹری میں زائدازایک سال سے چوکیدار کی حیثیت سے خدمات انجام درہے تھے‘ کا انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

ان کی لاش فیکٹری کے احاطہ میں خون میں لت پت پائی گئی۔ اطلاع ملنے پر ایڈیشنل ایس پی کانتی لال شبھاش پاٹل،سرکل انسپکٹر ایل شرینو،سب انسپکٹران اور پولیس آفیسر س نے مقام واردات پہنچ گئے اور معائنہ کیا۔بتایاجاتاہے کہ فیکٹری میں دھان کا ذخیرہ کیا جارہاتھا جہاں بہاری مزدور کام کررہے تھے۔

قتل کے بعد سے یہ مزدور فراردبتائے گئے۔ان کے فون بھی بند بتائے جارہے ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ ہولی تہوار کے پیش نظر رائس مل کے مالک نے مزدوروں کو انعام کے طورپر کچھ رقم دی تھی۔

اندازہ کیاجارہا ہے کہ چوکیدار اورمزدورو ں میں انعام کی قسم کو لیکر جھگڑا ہواہوگا۔اس واقع کی اطلاع کے ساتھ ہی موضع سیرالا مقامی افراد اور موضع کے ذمہ داران یہاں پہنچ گئے اور خاطیوں کو فوری گرفتار کرنے کامطالبہ کیا۔ بہاریوں پر قتل کا شبہ کیا جارہاہے۔

پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ اور کلوز ٹیم کو طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا۔ایڈیشنل ایس پی کانتی لال شبھاش پاٹل نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اس معاملہ میں ہرزایوں سے تحقیقات کرے گی۔ بہار ی مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔