تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر، اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی، حکومت کے احکامات جاری
محکمہ تعلیم کے حکام نے تمام علاقائی جوائنٹ ڈائریکٹرز اور ضلعی تعلیمی افسران کو احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر حکومت نے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے 15 مارچ سے "ہاف ڈے اسکولز” (آدھے دن کی اسکولیں) شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، 15 مارچ سے تمام اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہی کھلے رہیں گے۔ اس کے بعد طلبہ کو مڈ ڈے میل (دوپہر کا کھانا) فراہم کیا جائے گا، جس کے بعد چھٹی دے دی جائے گی۔
یہ نیا شیڈول پرائمری، اپر پرائمری، ہائی اسکول، امدادی اور پرائیویٹ اسکولوں پر بھی لاگو ہوگا اور 23 اپریل تک جاری رہے گا۔البتہ، دسویں جماعت کی سالانہ امتحانات کے پیش نظر، ان مخصوص اسکولوں میں کلاسز دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک چلیں گی۔
محکمہ تعلیم کے حکام نے تمام علاقائی جوائنٹ ڈائریکٹرز اور ضلعی تعلیمی افسران کو احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت دی ہے۔