شمالی بھارت

فلسطین کی تائید میں جلوس نکالنے پر اے ایم یو طلبا کیخلاف کیس درج

نامعلوم افراد کے خلاف بھی کیس درج ہوا۔ مارچ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پیر کی رات کیس درج ہوا۔ ویڈیو میں طلبا کو فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے سنا جاسکتا ہے۔

علی گڑھ: فلسطین کی تائید میں جلوس نکالنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے 4 طلبا کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج ہوئی ہے۔ ایف آئی آر میں خالد‘ کامران‘ نوید چودھری اور عاطف کا نام لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی موقف پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج

 ان کے علاوہ کئی نامعلوم افراد کے خلاف بھی کیس درج ہوا۔ مارچ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پیر کی رات کیس درج ہوا۔ ویڈیو میں طلبا کو فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے سنا جاسکتا ہے۔

 ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مارچ‘ اجازت کے بغیر نکالا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جلوس میں حصہ لینے والے طلبا کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔