دہلی

’تبدیلی مذہب کی کوششیں ملک کی ترقی میں رکاوٹ‘

آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہا کہ کسی اور کے مذہب میں مداخلت یا کسی کا مذہب تبدیل کروانے کی کوششیں ملک کی ترقی اور یکجہتی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

نئی دہلی: آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہا کہ کسی اور کے مذہب میں مداخلت یا کسی کا مذہب تبدیل کروانے کی کوششیں ملک کی ترقی اور یکجہتی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
حیدرآباد، تعمیراتی صنعت میں قائد بن کر ابھرے گا
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
سابق حکومتوں نے متھرا کی ترقی کو نظر انداز کیا: یوگی آدتیہ ناتھ

یہاں مہاراشٹرا سدن میں ”متحرک شمال مشرق“ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کمار نے کہا کہ سبھی کو اپنے اپنے مذہب پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔

کمار نے زور دے کر کہا کہ ہمارا مذہب خواہ کوئی بھی ہو مگر سب سے بڑھ کر ہم سب ہندوستانی ہیں۔“ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس لیڈر نے کہا کہ دہلی کے عوام میں شمال مشرق کے ثقافتی ورثہ کو متعارف کرانے کے لیے یہ پروگرام لائق ستائش قدم ہے۔

شمال مشرق کے عوام ملک کی ترقی میں تعاون کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے۔ خواہ وہ جدوجہد آزادی ہو یا پھر آزادی کے بعد ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے کام کرنا ہو، انہوں نے ہمیشہ تعاون کیا۔

کمار نے مزید کہا کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت کے برسراقتدار آنے پر شمال مشرقی کو زیادہ توجہ دی گئی۔ آج شمال مشرق ریاستیں ہمہ جہت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں جو وزیراعظم نریندر مودی کی حکمرانی کا اثر ہے۔“