مشرق وسطیٰ
عازمین کی خدمت کیلئے جامعہ ام القریٰ کا 120 کمپنیوں سے معاہدہ
جامعہ ام القریٰ کے ادارہ برائے مشاورتی تحقیق و مطالعات نے مملکت کے اندر عازمین حج کی خدمت کے لیے 120 کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

مکہ المکرمہ: جامعہ ام القریٰ کے ادارہ برائے مشاورتی تحقیق و مطالعات نے مملکت کے اندر عازمین حج کی خدمت کے لیے 120 کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
یہ معاہدہ‘ عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے معیاری اقدامات کو نافذ کرنے پر مرکوز ہوگا جن میں نظم و نسق، غذا، حمل و نقل، ہوٹلوں، ریزرویشنز اور استقبال شامل ہے۔
اس کا مقصد ان ورکرس کی بھی مدد کرنا ہے جو حج اور عمرہ کے دوران خدمات فراہم کررہے ہیں۔
پروگرام کی توجہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال، سیاحتی اور ثقافتی مقامات کی تیاری اور عازمین حج کو مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس مقامات پر آمد سے قبل، دوران اور بعد میں بہترین خدمات فراہم کرنے پر ہوگی۔