حیدرآباد

طوفان می چانگ کے پیش نظرچیف سکریٹری کا جائزہ اجلاس

چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری نے طوفان کے تناظر میں سرکاری مشنری کو چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ طوفان مائیچانگ کی وجہ سے حیدر آباد کے بشمول شمالی اور جنوبی تلنگانہ کے کئی اضلاع میں زبردست بارش ہونے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: چیف سکریٹری سانتی کماری نے طوفان میچانگ کے پیش نظر عہدیداروں کو تلنگانہ میں جانی نقصان کو روکنے اور املاک کے نقصان کو کم سے کم از کے لئے تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
میڈیکل و پان شاپس مالکان کو انتباہ
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

چیف سکریٹری نے محکمہ موسمیات کے انتباہ کے پیش نظر ضلع کلکٹرس کے ساتھ منگل کو یہاں ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔میچانگ طوفان کے اثر سے شمالی اور جنوبی تلنگانہ کے اضلاع میں درمیانی تا بھاری بارش کا امکان ہے۔

 اضلاع بھدرادری کتہ گوڑم، ملگ‘ہنمکنڈہ‘ ورنگل، جن گاؤں، محبوب آباد، سوریا پیٹ اور دیگر اضلاع کے کلکٹروں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سکریٹری راہول‘پوجا کے ساتھ اس ٹیلی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر سانتی کماری نے کلکٹرس کو چوکس رہنے کی ہدایت دی کیونکہ منگل اور چہارشنبہ کو تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

"زیادہ بارش اور سیلاب کی صورت میں پیش آنے والی صورت حال کے مطابق مناسب اقدامات کیے جانے چاہیئے۔ حکومت نیشنل ڈیزاسٹرر سپانس فورس ٹیموں کو بھدرادری۔

 کتہ گوڑم اورملگ اضلاع میں بھیج رہی ہے۔ افسران کو راحت اور بحالی کے کاموں کو انجام دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ تالابوں میں پانی داخل ہونے سے پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جو پہلے ہی پانی سے بھرے ہوئے ہیں

اور آبپاشی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سڑکوں اور عمارتوں، پنچایت راج اور محصولات کے محکموں کو چوکس رہنے کو کہا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ بحالی مراکز کی پہلے سے نشاندہی کی جانی چاہیے تاکہ ضرورت پڑنے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔

 نمائندہ منصف کے بموجب چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری نے طوفان کے تناظر میں سرکاری مشنری کو چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ طوفان مائیچانگ کی وجہ سے حیدر آباد کے بشمول شمالی اور جنوبی تلنگانہ کے کئی اضلاع میں زبردست بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارش کے متعلق کی گئی پیش قیاسی کے درمیان شانتی کماری نے ضلع کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کی۔ انہوں نے ضلع کلکٹرس کو چوکسی اختیار کرتے ہوئے پہلے ہی سے لبریز آبی ذخائر کی نگرانی کرنے پشتوں کے ٹوٹنے کے امکان پر نظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو محفوظ مقامات کو منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ شانتی کماری نے کہا کہ بھدرا دری۔ ملگ کو نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف ٹپس روانہ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کلکٹرس کو سیلاب کی صورتحال کو قابو میں رکھنے ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔

a3w
a3w