حیدرآباد

​گاڑیوں کے زیرالتواچالانات کی ادائیگی کیلئے عوام کو ایک اور موقع

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آج سے آخری تاریخ میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

حیدرآباد: محکمہ پولیس نے زیر التوا چالانات کی ادائیگی کیلئے عوام کو خوشخبری سنادی ہے۔ محکمہ پولیس نے کہا کہ زیر التواء ٹریفک چالانات کی رعایتی تاریخ کو اس ماہ کی 31 تاریخ تک بڑھایا جا رہا ہے۔ اب تک زیر التواء چالانات کے ذریعہ 107 کروڑ روپے کی آمدنی پہلے ہی جمع ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پورنا چندر راؤ کے بعد اے سی بی ادارہ عملاً مفلوج!
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

 ریاست بھر میں 1.05 کروڑ کے زیر التواء چالانات کی ادائیگی عمل میں آچکی ہے۔ زیر التوا چالانات ادا کرنے کیلئے آْج آخری تاریخ تھی ابھی بقیہ چالانات کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔ اسی حکومت نے تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاست بھر میں کل 3.59 کروڑ ٹریفک چالانات زیر التوا ہیں۔

تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آج سے آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ 26 دسمبر سے زیر التواء چالانات کو رعایت پر ادائیگی کا موقع دیا گیاتھا۔ ٹووہیلر گاڑیوں اور آٹوز کیلئے 80 فیصد، آر ٹی سی بسوں کیلئے 90 فیصد اور دیگر گاڑیوں کے لیے 60 فیصد رعایت۔ پچھلے سال بھی رعایت پر ادائیگی کا موقع دینے کے بعد 45 دنوں کے اندر 300 کروڑ روپے کی آمدنی جمع ہوئی تھی۔

a3w
a3w