قومی

گولڈن ٹمپل کو بم سے اڑانے کی آٹھویں دھمکی

شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کو ہفتہ کے روز گولڈن ٹمپل کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ایک اور ای میل موصول ہوا۔ 14 جولائی کے بعد سے یہ آٹھویں ایسی دھمکی ہے۔

 امرتسر: شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کو ہفتہ کے روز گولڈن ٹمپل کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ایک اور ای میل موصول ہوا۔ 14 جولائی کے بعد سے یہ آٹھویں ایسی دھمکی ہے۔

سنہری گردوارہ کے باہر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے سادہ لباس میں پولیس عہدیدار کامپلکس میں گشت کر رہے ہیں۔

اکال تخت کے قائم مقام جتھیدار گیانی کلدیپ سنگھ نے اب تک مجرموں کی شناخت کرنے میں مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی ناکامی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ پولیس کمشنر گرپریت سنگھ بھلر نے کہا کہ جانچ جاری ہے۔

اس معاملہ میں حراست میں لیے گئے ایک مشتبہ شخص شبھم دوبے سے فی الحال پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں تکنیکی تجزیہ میں وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کی جلد ہی شناخت کر لی جائے گی۔